حیدرآباد۔10۔جنوری(اعتماد نیوز)وزیر اعلی دہلی اروند کیجروال نے آج زیڈ پلس
سکیورٹی لینے سے انکار کر دیا۔سکیورٹی کے اطلاعات کے مطابق دہلی کے وزیر
اعلی اروند کیجروال کے جان کو خطرہ لاحق ہونے کے خبر کے بعد اتر پردیش
حکومت نے اروند کیجروال کو
زیڈ سکیورٹی کی پیشکش کی ۔کیونکہ اروند کیجروال
کا مکان غازی آباد میں ہے۔ جو جغرافی اعتبار سے اتر پردیش میں آتا ہے۔ دو
دن قبل اروند کیجروال کے مکان سے ایک کیلومیٹر دور آپ کے دفتر پر ہندو
رکشا دل کے کارکنوں کے حملہ کے بعد اتر پردیش حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔